سکھر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

بدھ 20 فروری 2019 19:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سکھر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی و ٹیلیفون کا نظام درہم برہم، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ، اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم، کاروباری زندگی شدید متاثر، دکانیں بند ، سڑکو ں پر پانی جمع ، لوگوں کو آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں گذشتہ شب سے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی و ٹیلیفون کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک اور اسکولوں ودفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی ہے جبکہ بارش کی وجہ سے شہر سکھر کے مختلف کاروباری و تجارتی مراکز بند ہو گئے اور برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمد رفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں