سکھر،کارکنان اپنے قائد ین کے فکر و فلسفہ کا پیغام عام کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں ،سید شفقت شاہ

بدھ 20 فروری 2019 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکنشل سندہ کے رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ نے کہا ہے بھارت نے اگر پاکستان کی جانب میلی آنکھ اٹھانے کی ہمت کی تو حر جماعت پاک افواج کے شانہ بشانہ بھارتی افواج کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔کارکنان اپنے قائد ین کے فکر و فلسفہ کا پیغام عام کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صالح پٹ کے مختلف ریگستانی علاقوں کے دورے کے موقع پر معززین اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ فقیر عنایت برڑو،قادن منگریو،رمضان مہر،فقیر جعفر،چھتوفقیر و ودیگر رہنما موجود تھے۔

ف لیگ کے رہنما ایڈوکیٹ شفقت علی شاہ نے دورے کے موقع صالح پٹ کے گائوں گرہ مین لالو منگریو سے انکی والدہ ،گاؤں حاجی رحیم ڈنو میں شنباٹی برادری سے تعزیت کی اور صالح پٹ کے گاؤں وس پہنچی کے لوگوں سے ملاقات کی ملاقات میں لوگوں نے انہیں علاقہ مکینوں سمیت علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے بتایا کہ گذشتہ 15 سالوں سے علاقہ کا واحد پرائمری اسکول بند پڑا ہے جس کی وجہ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں جس پر انہوں نے فوری پند پڑے سوبدار پرائمری اسکول کا دورا کیا اور علاقہ مکینوں کے مسائل حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کے تعلیم کے بنا کوئی ملک اور برادری ترقی نہیں کرسکتی نوجوان نسل تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کریں۔

(جاری ہے)

ف لیگ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی انشائ اللہ عوام کے حقوق ضبط کرنے والوں کا عوام کیساتھ احتساب کیا جائیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں