سکھر ،جے یو پی کارکنان کا بھارتی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ونعرے بازی

بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش بھارت نے حملے کی غلطی کی تو رسول اللہ کی غزوہ ہند کی پیش گوئی سچ ثابت کردیں گے اور بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ،صوبائی صدر افتخار عباسی کا مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سکھر میں جے یو پی کارکنان کا بھارتی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ونعرے بازی، بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے صوبائی صدر افتخار عباسی کا مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو رسول اللہ کی غزوہ ہند کی پیش گوئی سچ ثابت کردیں گے اور بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے کارکنان نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف بھارتی وزیراعظم کا پتلا اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے اس موقع پر پتلے کو نذر آتش کردیا احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار احمد عباسی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کرے اگر اس نے پاکستان پر حملے کرنے کی کوشش کی تو رسول اللہ کی جانب سے غزوہ ہند کے بارے میں کی گئی بات سچ ثابت کردیں گے اور بھارت کا نام صفحہ ہستی سے مٹادیں گے یہ ملک ہم نے لاکھوں جانیں قربان کرنے کے بعد حاصل کیا اب بھی گریز نہیں کریں گے اپنے وطن کے دفاع کے لیے سر کٹوانا ہماری گھٹی میں شامل ہے یہ ملک علماء و مشائخ اہلسنت نے حاصل کیا اور اب بھی ان کی قیادت میں فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے لڑنے کو تیار ہیں بھارت پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے اگر بھارت نے کوئی پیش رفت کی تو پھر بھارت کی ہر عمارت پر ہر گلی محلے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے جائیں گے ہم بھارتی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے ہر حکم پر لبیک کہیں گی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں