سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر نے ام رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا قتل کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا

جمعرات 21 فروری 2019 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر نے ام رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا قتل کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیاہے اس سلسلے میں معزز عدالت نے کیس کی سماعت پر تہرہ قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ، واضع رہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ سکھر نے تین افراد کا قتل کیس دادو سیشن کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھاجس پر ام رباب چانڈیو اور پرویز چانڈیو نے کیس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں اپیل دائر کی گئی تھی، یاد رہے کہ گذشتہ سال 2018 میں میہڑ میں ام رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا کو قتل کیا گیا تھااور متاثرہ خاتون ام رباب چانڈیو نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روک کر احتجاج کیا تھا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں