پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع سکھر کا اہم اجلاس

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

پیر 18 مارچ 2019 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع سکھر کا اہم اجلاس ضلعی صدر محمد عیدن جتوئی کے زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور پر صوبائی صدر تاج محمد خان ڈومکی ، ڈویژ ن کے صدر نیک محمد کورائی ، صوبائی کلچرل سیکریٹری دلمراد جتوئی ،صوبائی فنانس سیکریٹری راشد علی کلہوڑو و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پی پی شہید بھٹو ضلع سکھر کے عہدے داروں گلشن ملک ، امتیاز میرانی ، سراج میرانی ، مہتاب شامی ، شاہد جتوئی ، راجہ رستم اندھڑ ، الطاف کلوڑ ، یاسین جتوئی ، فہد بھٹو ، کفایت کلہوڑو ، حماد اللہ ، فیض اللہ و دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی چار اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی جس میں مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلع ، تعلقہ کے رہنمائوںاور کارکنان قافلوں کی صورت شرکت کرینگے ، مذکورہ رہنمائوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام کے مسائل کا حل صرف بھٹو عزم کے فکر و فلسفے میں موجود ہے جس کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اجلاس میں سندھ کی باشعور عوام سے اپیل کی گئی وہ برسی میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں ،۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں