سکھر،پنوعاقل کی مکین خاتون کا اپنے بھائیوں کے خلاف احتجاج، ملکیت پر قبضہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور بھانجیوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد

منگل 19 مارچ 2019 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پنوعاقل کی مکین خاتون کا اپنے بھائیوں کے خلاف احتجاج، ملکیت پر قبضہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور بھانجیوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کردیا، تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے نواحی گاؤں ہنگورا کی مکین خاتون مسمات حمیداں سیال زوجہ اسماعیل نے اپنے بھائی نثار احمد کے ہمراہ اپنے بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے اسکے بھائیوں اسرار ،شوکت،لطف اللہ،قربان، غفار،عبدالرحمان نے شکارپور کے غنڈے بلا کر اسکی ملکیت پر قبضہ کرنا چاہا اور تشدد کا نشانہ بنا کر میری بیٹیوں سویرا اور صنم کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزحمت اور علاقے مکینوں کی مداخلت پر فرار ہو گئے ہیں اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر گئے ہیں خاتون نے بتایا کہ اسکا شوہر سیکورٹی ادارے کا ملازم ہے اور سرحد پر ڈیوٹی دے رہا ہے اس سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے خدرا نوٹس لیکر مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

# #h#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں