تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین نے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال شروع

منگل 19 مارچ 2019 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین نے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف تین کیلئے دفاتر کی تالہ بندی کر کے پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال شروع کردی سکھر کے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے حکومت سندھ کی جانب سے سندھ ایجوکیشن بورڈ ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھی کر کام چوڑ ہڑتال کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال شروع کردی ہے بھوک ہٹرتال کی قیادت عبدالفتاح مہر ،رفیق پلھ،محمد بچل پیرزادہ، غلام قادر دھاریجو ،ظفراللہ لاشاری، عبدالسمیع سومرو،غلام مصطفی پیرزادہ اور دیگر کر رہے تھے مظاہرے کے دوران ملازموں نے تعلیمی بورڈ ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا کے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کو بورڈز کی خود مختاری کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ واپس لے اور ملازمین میں پھیلی بیچینی کا خاتمہ کرے اس موقع پر ملازمین نے اعلان کیا کے جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہونگے ہمارا ہر امن احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں وزارت سیال،عامر مغل کی ساتھیوں سمیت کیمپ پر پہنچ کر ملازمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔# #h#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں