سکھر، جی ایم سی کالج میں طلباء وطالبات کی جانب سے ہولی کی تقریب ،طلباء وطالبات پرجوش، ایک دوسرے پر لال ، پیلے ، نیلے ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار،مختلف گانوں پر رقص کیا

منگل 19 مارچ 2019 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سکھرکے جی ایم سی کالج میں طلباء وطالبات کی جانب سے ہولی کی تقریب ،طلباء وطالبات پرجوش، ایک دوسرے پر لال ، پیلے ، نیلے ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار،مختلف گانوں پر رقص ، تفصیلات کے مطابق موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہندو برادری کے رنگا رنگ تہوارہولی کی تقاریب بھی شروع ہو گئی ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی سکھر کے سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج میںمختلف بیجز کے طلباء و طالبات کی جانب سے ملک کی ہندوبرادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپرہولی کا تہوار منایاگیا طلباء وطلبات نے اس موقع پر ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں انہوں نے ایک دوسرے پر لال ، پیلے ، نیلے اور ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہارکیاڈھولک کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، ڈانڈیا کھیلا اور مختلف پاکستانی بھا رتی اور سندھی گیتوں پر رقص کیا اس موقع پر طلباء وطالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب منعقد کرکے ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور یہاں پر کوئی مت بھید نہیں ہے مسلمان ہوں یا ہندوہرکوئی ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتا ہے اور ہم اس تقریب کے ذریعے لوگوں کو امن محبت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

# #h#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں