سکھر،سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکھر کے دوہائی اسکول آئی بی اے یونیورسٹی کے ماتحت کر دیئے گئے

منگل 19 مارچ 2019 23:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکھر کے دو ھائی اسکول آئی بی اے یونیورسٹی کے ماتحت کر دیئے گئے ، آئی بی اے یونیورسٹی کے ماتحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پرانہ سکھر اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر ون شامل ہیں ، اسکولوں کو اسکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ تحت آئی بی اے یونیورسٹی کے ماتحت کیے گئے ہیںجس کے لئے باقاعدہ ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں کمشنر سکھرمحمد رفیق برڑو، ڈی جی نیب عرفان بیگ ، وائس چانسلر آئی بے اے یونیورسٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

قبل ازیں مہمان گرامی نے اسکول کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب عرفان بیگ کا کہنا تھا کہ اسکولز جس ادارے کے حوالے گیے ہیں وہ تعلیم کو بہتر سمجھتے ہیں، سکھر میں تعلیم کے لحاظ سے ملک کا بہترین ادارہ ہے، نیب کا مقصد کرپشن کا خاتما کرنا ہے، کرپشن میرٹ کی ضد ہے، تعلیم کے ساتھ طلبا کو کھیلوں کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کو میرٹ اور پاسداری کا سبق دیا تو ہمیں نیب جیسے اداروں کی ضرورت نہیں ہوگی، تقریب سے کمشنر سکھر محمدرفیق برڑو و دیگر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔# #h#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں