پیپلزپارٹی سندھ کا چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ
بھٹو شہید آج بھی ملک کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں راولپنڈی میں بھٹو اور بینظیر کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا درد آج تک ہمارے دلوں میں ہے، سکھر میں پارٹی اجلاس کے بعد نثار کھوڑو کی خورشید شاہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 21 مارچ 2019 21:56
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد ڈویڑنوں کا اجلاس سکھر میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر ہوا جس کی صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی،سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ، صوبائی وزراء سید اویس شاہ، ناصر حسین شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اعجاز جکھرانی، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کو 40 ویں برسی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، اور پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی ہدایات کی گئیں اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے خورشید شاہ اور ناصر شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے دس سال اور بھٹو شہید کو بچھڑے چالیس سال گذر چکے ہیں مگر وہ آج بھی ملک کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں بھٹو شہید جس نے اس ملک کو آئین دیا عوام کو حقوق لینے کا طریقہ سکھایا جو غریبوں کا ساتھی تھا جس کی شہادت پر عدالتوں نے اعتراف کیا کہ ان سے زبردستی فیصلہ لیا گیا ہم نے کہا کہ مانو کہ بھٹو بے گناہ تھا ہم نے ریفرنس داخل کیے لیکن ان کا جواب تک نہیں ملا بھٹو شہید کو سزا راولپنڈی اور لاہور میں ملی ہمیں کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے خلاف کیس سندھ میں چلائیں گے تو تم اپنی مرضی چلاؤ گے اپنی مرضی کرو گے انصاف میں خیانت کرو گے لیکن راولپنڈی میں بھٹو اور بینظیر کو انصاف نہیں ملا نیب تو سندھ میں بھی کیس چلاسکتا ہے یہاں پر بھی تو عدالتیں ہیں ہم عدالتوں میں جانے سے انکار نہیں کرتے مگر انصاف تو کیا جائے سندھ کا کیس سندھ میں تو چلایا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں کہتے ہیں کہ تم ستم آزماؤ اور ہم اپنا جگر آزماتے ہیں کیونکہ راولپنڈی میں جو بھٹو اور بینظیر کے ساتھ ہوا اس کا درد آج تک ہمارے دلوں میں ہے ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید سندھ سے تھا مگر اس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی شیخ رشید بکاؤ مال ہے جو کبھی جماعت اسلامی میں رہا پھر {ضیائ الحق کے ساتھ رہے نواز شریف اور مشرف کا ساتھ دیا اور اب مشرف کے حمایتی عمران خان کی ٹیم میں ہے اس جیسے لوگ بکاؤ مال ہیں اس پر کیا بات کریں ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان قاتل کہلائے گا جب بینظیر بھٹو کے قتل کیس اور غداری کے کیس کے ملزم مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل سکتی ہے تو نواز شریف کو کیوں نہیں اجازت مل سکتی ہے ان کو کہنا تھا کہ جب شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بن سکتے ہیں تو فریال تالپور اور شرجیل میمن جو کہ ایم پی اے ہیں رکن کیوں نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور بڑھتے رہیں گے اور ثابت کر دکھائیں گے پیپلز پارٹی کے علاوہ ملک میں کوئی اور جماعت کارگر نہیں ہے نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے تو عوام کی زندگی دوبھر کردی ہے عوام کیلیے کھانا پینا اور جینا تک حرام کردیا ہے ملک میں ترقی کی رفتار روک دی گئی ہے یہ لوگ سندھ کی ترقی بھی روکنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے سندھ کے ایک سو بیس ارب روپے روک رکھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سندھ میں عام انتخابات تک ہار چکی ہے تو پھر اسے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب بھی لڑنا چاہیے تھا اگر ہار جاتی تو کیا فرق پڑ جاتا۔
#متعلقہ عنوان :
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٌمحکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد
ًمعمر خاتون کی دکان پر قبضے کے خلاف احتجاج ویڈیو وائرل،ایس پی ریلوئے کا نوٹس،رپورٹ طلب
qاروڑ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
ٴْ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے کیخلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کا احتجاج
تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی، ٹکر محلہ سے تین ملزمان گرفتار
ج*مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری
گ*حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا
سکھر ،تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج
محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد ،مقدمہ درج
روہڑی لوکو شیڈ معمر خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کاایس پی ریلوے نے نوٹس لیکر رپورٹ بالا ..
کتاب آئینہ عمرانیات نٹر پارٹ ون، عامیانہ زبان، فرسودہ خیالات، مذہبی بیزاری اور کفر کی تعلیمات پر مبنی ..
سکھر ،مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت