تنخواہوں کی عدم فراہمی: ایمپلائز لیبر یونین سکھر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، ریلی ،دھرنا

ملازمین کو گھر کی کفالت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے، سیاسی لڑائی میں ملازمین کو نا گھسیٹا جائے، رہنمائوں کا خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے پریس کلب تک زیر قیادت یونین رہنماؤں صدر عبدالمجید جسکانی، عبدالشکور پہنور ،طارق حسین سولنگی،صداقت زنگیجو،مشاہد حسین ،جمیل دایو،آصف چھجن،مظفر جونیجو و دیگر کے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دیکر مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے ضلعی چئیرمین مقرر نہ ہونے کی وجہ ملازمین کی تنخواہیں، پنشن و دیگر کاموں کے اختیار ضلع کونسل کے افسران و اکاؤنٹ آفیسر کو دیئے گئے ہیں لیکن افسوس وائس چئیرمین سید شاہ زیب شاہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں جانے کے بعد ضلع کونسل کے سیکڑوں ملازمین کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ ملازمین کو گھر کی کفالت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی لڑائی میں ملازمین کو نا گھسیٹا جائے۔رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ہائی کورٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،وزیر بلدیات سعید غنی سمیت دیگر بالا حکام سے ملازمین کوتنخواہ نہ ملنے والے عمل کا نوٹس لیکر جلد از جلد تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔بعد ازیں ریلی ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر کا ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا گیا کے اگر ایک ہفتے میں تنخواہ جاری نہ ہوئی تو ضلع بھر میں کام چھوڑ ہٹرتال کرکے بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں