سکھر:برصغیر کے عظیم روحانی اور انقلابی رھبر امام انقلاب حضرت پیر سید صبغت اللہ شاھ ثانی المعروف شھید سورھیہ بادشاھ رحمتہ اللہ علیہ کا 76ویں یوم شہادت منایا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل سکھر کی جانب سے اسلام کی سربلندی اور وطن کی آزادی کی خاطر انگریز سامراج سے جنگ کرنے والے برصغیر کے عظیم روحانی اور انقلابی رھبر امام انقلاب حضرت پیر سید صبغت اللہ شاھ ثانی المعروف شھید سورھیہ بادشاھ رحمتہ اللہ علیہ کے 76ویں یوم شہادت کے حوالے سے سکھر پریس کلب پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شھید سورھیہ بادشاھ کی تصویر پر پھول نچھاور کئے گئے اور شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل کے رہنمائ ارباز علی عباسی، عدنان بندھانی، رسول بخش انصاری، سعید میرانی سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباز علی عباسی ودیگر نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاھ کی عظیم قربانی کی وجہ سے آج ہم آزاد ملک پاکستان میں خوشی سے زندگی گذار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شھید سورھیہ بادشاھ نے 12 سال کی عمر میں وطن یا کفن اور آزادی یا موت کا نعرہ لگا کر انگریز سامراج کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ ارباز علی عباسی نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاھ کی ملک کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شھید سورھیہ بادشاھ کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت پاکستان آزاد ہوا۔ شھید سورھیہ بادشاھ اور لاکھوں حر مجاھدین نے وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دے کر پاکستان بنایا اور آج بھی لاکھوں حر مجاہد اور شھید سورھیہ بادشاھ کے چاہنے والے اپنی جانون کا نذرانہ دیکر پاکستان کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ارباز علی عباسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کے نام پر بنے دائو میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا نام تبدیل کرکے شھید سورھیہ بادشاھ کے نام سے منسوب کیا جائے اور نصابی کتابوں میں شھید سورھیہ بادشاھ کے حوالے سے سبق شامل کیا جائے جیسے ہمارے آنے والی نسلوں کو برصغیر کی اس عظیم ہستی کے بارے میں معلومات مل سکے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں