سکھر:تین روز سے محکمے ریلوئے کی بجلی بند

ملازمین ، رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ریلوئے انجن شیڈ کالونی کے مکین ریلوئے ملازمین اور رہائشیوں سرفراز،بلال، منظور ،شاکر ،ندیم و دیگر نے گذشتہ تین روز سے محکمے ریلوئے کی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمے ریلوئے پاور ڈپارنمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ تین روز سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس باعث ریلوئے ملازمین سمیت اطراف کے مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شکایت کے باوجود محکمے ریلوئے کے بالا افسران اور متعلقہ ڈپارنمنٹ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے علاقہ مکینوں اور رہائشیوں نے وفاقی وزیر ریلوئے، ڈی ایس ریلوئے سکھر اور دیگر بالا حکام سے بجلی کی بندش کا نوٹس لیکر بجلی کی بندش کی وجہ سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں