سکھر بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) سکھر بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سکھر بورڈ کا اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ کے ملازمین کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں قائم کی جانے والی سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے باعث تعلیمی بورڈ نے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں پچیس مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات غیر معینہ مدت تک کے لیے منسوخ کردیئے ہیں بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں امتحانات کے ملتوی ہونے کی وجہ بعض ناگزیر وجوہات کو قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں