سکھر، تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان پر ریلی کا اہتمام

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے یوم پاکستان ریلی ملٹری روڈ انصاف ہائوس سکھر سے صوبائی سینیئر رہنما حاجی دیدار علی جتوئی کیقیادتمیں نکالی گئی۔ جس میں سکھر کے مختلف علاقوں پنو عاقل، صالح پٹ، کندھرا، روہڑی، باگڑجی، بچل شاہ ما نی، نیو تعلقہ، سٹی سکھرسمیت یوسز کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی ملٹری روڈ سے گذرتی ہوئی لب مہران، بئراج روڈ، قاسم پارک سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی،ریلی میں شامل کارکنان نے پاک فوج اور پاکستان کے حق مںن نعریبازی کی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما حاجی دیدار علی جتوئی نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نظرانے پشا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ساتھ ملک کا عوام ملک کی حفاظت کے لئے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج ایک پلٹن فام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ساتھ ہیں۔ جبکہ ملک کو منفی نگاہوں سے دیکھنے والوں کی آنکھںو نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشںک کرنے والے عناصروں کو اپنے ناپاک ارادوں مںے کامایب ہونے نہںو دیں گے۔ زندہ قومں اپنے قومی دن جوش اور جذبے سے مناتی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سکھر سمتہ ملک بھر مںم یوم پاکستان جوش اور جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئو آج کے دن تجدید عہد کریں کے پاکستان کے ذرے ذرے کی حفاظت کے لئے پاک فوج کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بہترین اقدامات کئے ہں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو منامرہ پاکستان کی جگہ پر بانی پاکستان محمد علی جناح کی قاںدت مںک قرار داد پاکستان منظور کی گئی تھی اور 14 اگسٹ 1947 کو پاکستان وجود مںر آیا۔ دناے کے نقشے پر نئے ملک پاکستان سامنے آیا۔ اب ہماری ذموراری ہے کہ محمد علی جناح کے پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں