مفتی تقی عثمانی پر حملہ عالم اسلام و کراچی کے امن پر حملہ ہے ،مولاناڈاکٹر اسعد تھانوی

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

nسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) نامور مذہبی اسکالر و متہم جامعہ اشرفیہ سکھر مولاناڈاکٹر اسعد تھانوی نے شیخ السلام مفتی تقی عثمانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ السلام مفتی تقی عثمانی جیسی معتدل مزاج ، علمی شخصیت پر حملہ عالم اسلام ، پاکستان بالخصوص کراچی کے امن پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں شیخ السلام مفتی تقی عثمانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ے بعدصحافیوں سے گفتگو کے دوران کی ، ملاقات میں انہوں نے مفتی تقی عثمانی سے ان کی خیریت دریافت کی اور واقعہ کو اسلام دشمنی قرار دیا اور واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحومین کو جنت الفردوس بلند درجات عطا فرمائے ، ملاقات کے دوران انہوں نے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شیخ السلام مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ بچ گئی مولانا ڈاکٹر اسعد تھانوی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مفتی محمد تقی عثمانی سمیت دیگر علماء کرام اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے انہوں نے موجودہ حکومت سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے ڈرائیور اور گن کے ورثاء کو حکومتی تعاون فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قاری خلیل فائونڈیشن سکھر کے صاحبزادہ قاری عقیل احمد بندھانی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومتی تعاون فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ #

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں