عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا گیا ہے،شیخ رشید دوسروں کی زبان بولتے ہیں،کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،سید خورشیدشاہ

حکمران قرض مانگ کر شرمندہ ہونے کی بجائے خوش ہورہے ہیں، عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 16:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائدحزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا گیا ہے،شیخ رشید دوسروں کی زبان بولتے ہیں،ان کی باتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،ہمارا احتجاج مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا،قرض مانگ کر شرمندہ ہونے کی بجائے خوش ہورہے ہیں، عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھرمیں اسکول کی افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں عملی طورپر کام کرکے دکھایا،پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم منظور کرکے صوبوں کو اختیارات سونپے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشیدشاہ نے کہاکہ دنیا کی سب سے مہنگی چیز سونا ہے،میں اپنے بچوں میں تعلیم کا زیور دیکھنا چاہتا ہوں،جس علاقے کا سیاستدان تفریق کرے گا وہ علاقہ ترقی نہیں کرسکے گا.آبادی کا ایٹم بم ہمیں تباہ کردے گا۔

تعلیم کے ذریعے اس کو روکنا ہوگا،ٹی وی پر بیٹھتے ہیں تو گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کہتے،ٹی وی پر آکر ہم صرف الزام تراشی کرتے ہیں،میڈیا ہمیں جانوروں کی طرح لڑاتا ہے،میڈیا ہمیں لڑوا کر خوش ہوتاہے،میڈیا ہم سے پوچھے کے عوام کی بہتری کے لیے کیا کِیا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں