سکھر، تھانہ تماچانی کی حدود میں ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا

پیر 25 مارچ 2019 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) تھانہ تماچانی کی حدود میں خاتون قتل، تفصیلات کے مطابق تھانہ تماچانی کی حدود میں چار نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار کرکے 23 سالہ مریم کو قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال سکھر روانہ کر دی واقعہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ مریم اپنے شوہر غوث بخش چوہان سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر میکے آئی تھی، ورثاء کی جانب سے مقتولہ کے شوہرپر قتل کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں