الشہباز ایریگشن ٹریڈ یونین فیڈریشن سندھ کی کال پر ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 مارچ 2019 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) الشہباز ایریگشن ٹریڈ یونین فیڈریشن سندھ کی کال پر ملازمین کے مطالبا ت کے حصول کیلئے ملازمین کی کثیر تعدا د نے مرکزی رہنمائوں ، غل محمد میرانی ، لالہ قیصر پٹھان ، عزیر سنگراسی ، عبدالقدوس کلاچی ، مختیار ، محمد یعقوب وگن ، حبیب اللہ میرانی ، لالہ عقیل ، ملازم شیخ ، سنجر خان و دیگر کی قیادت میں سکھر بیراج سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا مظاہرے میں گھوٹکی ، ڈھرکی ، میر پور ماتھیلو ، پنو عاقل ، سکھر سمیت دیگر شہروں کے ملازمین نے شرکت کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں مزدور یونین جھنڈے اور مطالبات کے حق میں تحریری پلے کارڑ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ملازمین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے یونین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملازمین نے محکمہ آبپاشی کی ترقی کیلئے پوری زندگی وقف کر دی ہے لیکن ملازمین اب تک اپنے حقوق کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی نہیں کیا جاتا تو دوسری جانب ڈیوٹی پر فوت ہونے والے ملازمین کو فوتی کوٹہ میں عدالتی احکامات کے باوجود بھرتی نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ملازمین اور انکے ورثاء شدید مایوسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،رہنمائوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق فراہمی کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں