شاہ بیلو جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹر جمیل احمد

جرائم پیشہ کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی سکھر

منگل 26 مارچ 2019 19:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ شاہ بیلو جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ جرائم پیشہ کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، یہ بات انہوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے ہمراہ شاہ بیلو کچے میں آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے دورے کے موقع پر افسران و جوانوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ پولیس کے جرائم پیشہ افراد ، ڈاکوؤں اور دیگر کرمنلز کے خلاف کاروائیوں سے سکھر رینج میں جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، اسے مزید بہتر سے بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے شاہ بیلو جنگلات کے دورے کے موقع پر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے تعینات جوانوں سے ملاقاتیں کی اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کے تمام علاقوں ، کچے کے علاقوں دریائی حصوں سمیت شہری علاقوں میں تعینات پولیس کو جدید خطوط پر کام کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جس سے سکھر رینج میں پولیس کا مورال بلند اور مجموعی جرائم مین واضع کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں