شب برات عبادت الہی کے ذریعے آگ سے نجات حاصل کرنے کی رات ہے،ڈاکٹرسعید اعوان

جمعرات 18 اپریل 2019 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ شب برات عبادت الہی کے ذریعے آگ سے نجات حاصل کرنے کی رات ہے مگر افسوس ہم اس کے برعکس معاملہ اور طریقہ اختیار کرتے ہیں آتشبازی کے زریعے گھر گھر آگ جلائی جاتی ہے۔جو سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔آتشبازی سے اللہ تعالی کی ناراضگی کے علاوہ جو ظاہری نقصان ہوتا ہے اس کا اندازہ میڈیا کے زریعے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔

بحثیت مسلمان ہمیں چاہیئے کہ اجتماعی طور پر پر اس غلط،نقصان دہ اور غیر شرعی رسم کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ہر برائی کوشش اور محنت سے ختم ہوسکتی ہے۔ مومن وہ ہے کہ وہ ہمہ وقت اسلام کا مبلغ رہے۔ہماری تنزلی اور غلامی کا سبب یہی ہے کہ ہم اسلام کے اصولوں پر عمل ترک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آتشبازی کے سامان کی روک تھام کرے بلکہ والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اصلاح کریں اور آتشبازی سے دور رکھیں تاکہ وہ خود بھی اس کے نقصانات سے بچ سکیں اور دوسروں کو بھی نقصان نہ پہنچے۔

ڈاکٹر سعید اعوان نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں،مساجد کے ارد گرد صفائی کا خاص انتظام کیا جائے۔اس رات لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں