سکھر میں کمشنر کا ٹیم کے ہمراہ امتحانی مرکز پر چھاپہ، موبائل فون نکلنے پر انویجیلیٹر اور اسکول پرنسپل گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سکھر میں کمشنر کا ٹیم کے ہمراہ امتحانی مرکز پر چھاپہ، موبائل فون نکلنے پر انویجیلیٹر اور اسکول پرنسپل کو گرفتار کرادیا، ضعیف پرنسپل کو پولیس کی موبائلوں میں ڈال کر پولیس چوکی لے جایا گیا، تفصیلات کے مطابق سکھر کے ڈویڑنل کمشنر رفیق احمد برڑو نے ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا اور بورڈ حکام کے ہمراہ سکھر کے ایس ایم اے اسکول میں قائم امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں پر ایک انویجیلیٹر کے پاس موبائل پایا گیا جس پر کمشنر نے اسکول کے پرنسپل پروفیسر خلیل نعیمی جو سکھر کے ماہر تعلیم ہیں سے اور مذکورہ انویجیلیٹر سے جواب طلبی کی اور فوری طور پر پولیس کی موبائلیں طلب کرکے پرنسپل اور انویجیلیٹر کو گرفتار کرادیا جنہیں موبائلوں میں ڈال کر قریبی پولیس چوکی لے جایا گیا جہاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتار پرنسپل خلیل نعیمی نے بتایا کہ ہم نے اپنے امتحانی مرکز میں سختی کررکھی ہے کسی امیدوار کے پاس موبائل فون اور گائیڈ تو کیا ایک پرچہ تک نہیں ہے لیکن اتفاق سے انویجیلیٹر کے پاس موبائل فون تھا تو اس پر مجھے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں