جسقم کے کارکنوں کی عبدالغفور گھانگرو کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جئے سندھ قومی محاز جسقم ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے جسقم رہنما غلام نبی گھانگھرو کے جواں سا بیٹے عبدالغفور گھانگرو کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال کرتے ہوئے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی احتجاج میں خصوصی طور جسقم کے مرکزی رہنما نیاز کالانی نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں غلام نبی گھانگرو،غلام مصطفی پھلپوٹو سمیت دیگر رہنما موجود تھے اس موقع پر جسقم کے مرکزی رہنما نیاز نیازکالانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیکہا کے سندھ میں قبائلی جھگڑوں کے باعث ہونی والی خون ریزی اور قتل و غارت نے سندھ کو تباہ کر رکھا ہے جسقم نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے جسقم رہنما غلام نبی گھانگرو کے بیٹے عبدالغفور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی وجہ سکھر پولیس کو قرار دیتے ہوئے مزید کہا کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری سکھر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پولیس جوابداروں کی سرپرستی میں مصروف ہے اور مقتول کے ورثاء پر امن طور پر احتجاج کرکے انصاف کے منتظر ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کے عبدالغفور گھانگرو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیر احتجاج کادائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں