سکھر،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کا آزادانہ استعمال جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) تعلیمی بور ڈ سکھر کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کا آزادانہ استعمال جاری ہے ، تعلیمی بورڈ کی ویجلنس ٹیم واٹس گروپ کو پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے گذشتہ روز بارہویں جماعت کا پہلا انگلش کا پرچہ حل ہونے کے لیئے امتحانی مراکز سے قبل از وقت باہر آگیا، پرچہ آؤٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، واضع رہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے سکھر بورڈ انتظامیہ اور سندہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئیہیں اور امتحانی مراکز میںطلبہ و طالبات کی جانب سے موبائل فون سمیت دیگر مواد کا آزادانہ استعمال جاری ہے ، دوسری جانب تھانہ بی سیکشن پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیپر کے اوقات کے میں فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے والے دو افراد کو گرفتار کر کے مشین تحویل میں لے لی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں