ث*سکھر‘ گذشتہ 6دنوں سے پانی کی قلت ، علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

^سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) ریلوئے انجن شیڈ کالونی میں گذشتہ چھ دنوں سے پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل مکین واحد،اشفاق ،نعیم ،سلطان و ودیگر نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مکینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے خطیر رقم سے پائپ لائن ڈالی گئی اور مہنگا وال لگایا گیا تھا تاہم چھ روز سے وال خراب ہونے کی وجہ سے علاقے کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے شکایت کے باوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیں مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں مکینوں نے بالا حکام سمیت مئیر سکھر و دیگر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران سے پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیکر مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں