Y ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ایسٹر کی تقریب

اتوار اپریل 20:01

lسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد شریک، سینٹ میریز چرچ میں تقریب کے دوران ملک کی سلامتی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ایسٹر کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے سکھر کی مسیحی برادری کی جانب سے سینٹ میریز چرچ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگ کپڑوں میں ملبوس مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی تقریب کے دوران خصوصی عبادت کی گئی جبکہ اس موقع پر ملک کی سالمیت استحکام ترقی امن اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں سکھر انتظامیہ کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس ورینجرزکی بھاری جمعیت چرچز کے باہر تعینات کی گئی تھی ۔

#

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments