محکمہ ماحولیات کیجانب سے زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی سیمینار کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 18:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء)محکمہ ماحولیاتی تحفظ سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ای پی اے کی جانب سے زمین کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں سکھر اور گھوٹکی میں آگہی سیمینار منقعد کیے گئے جن میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افسران و ماہرین نے شرکائ کو زمین کی حفاظت و موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنہ کرنے کے حوالے سے آگہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی اے گل امیر و دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ ماحول و زمین کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمیداری ہے اور اسی میں ہی ہماری بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ان کی حفاظت کی جائے۔ سیمینار کے اختتام پر زمین کے عالمی دن کے حوالے سے آگہی ریلی نکالی گئی جبکہن ای پی اے افسران نے مختلف جگہوں پر پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں