cسکھر، نجی سکول میں خورشید شاہ کی سالگرہ کی تقریب

منگل 23 اپریل 2019 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی سالگرہ کے موقع پر نجی اسکول میں تقریب کا اہتمام ، پی پی قائدین کی سالگرہ منا کر خوشی محسوس ہو رہی ہے ، ثمینہ عباسی ، تفصیلات کے مطابق پاکسان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر قریشی گوٹھ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عزیز آباد میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خاص پی پی لیڈیز ونگ سٹی سکھر کے رہنما ثمینہ عباسی تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں اسکول پرنسپل گلناز قریشی و متعلقہ اسکو ل کا اسٹاف و بچیاں شامل تھے ، تقریب میں سید خورشید احمد شاہ کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثمینہ عباسی نے کہا کہ پی پی کارکنان اپنے قائدین کی سالگرہ منا کر خوشی محسوس کرتے ہیں آج کا دن ہمارے لئے عید سے کم نہیں ہے ، ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ سید خورشید شاہ سمیت پی پی کے دیگر قائدین کا سائیہ ہمیشہ ہمارے سر پر رکھے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں