ڈی سی سکھر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

معیار کو یقینی بنانے کے لئے لیبارٹریوں سے فوڈ زسیمپلنگ کے ٹیسٹ کروانے کااعلان،ناقص اور مضر صحت خوراک اور دو نمبر سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا ،ڈی سی سکھر

جمعرات 25 اپریل 2019 19:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ سکھر نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے تمام کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور زخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کی زیر صدارت انکے آفس کے کانفرنس روم میں ماہ رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ مقرر کرنے اور احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا ۔

اس موقع پر مختلف اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ صبر اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے اس لئے کسی کو بھی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ ،زخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے تعلقوں میں رمضان المبارک کے دوران بچت بازار لگائیں ، ۔

ڈی سی سکھر نے دکانداروں اور تاجروں پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نا مہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اس سلسلے میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ڈی سی سکھر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کاروں کو کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے زاتی طور پر فیلڈ میں موجو رہیں اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ڈی سی آفس سکھر اور گھنٹہ گھر کے نزدیک شکایتی سیل قائم کئے جائیں گے اور زائدنرخ وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ڈی سی سکھر نے کہا کہ ناقص اور مضر صحت اور باسی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کوہر گز نہیں بخشا جائے گا جبکہ خراب اور دو نمبر سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکو سیل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اچانک چھاپے مارکر موقع پر جرمانہ عائد کر کے سزا دینگی ، تاکہ اشیائے خورد ونوش کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف مارکیٹ کمیٹیز کے نمائندوں اور تاجر رہنماؤںنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں