سکھر،ظالم حکمرانوں کے خلاف اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کرینگے ،شاہ محمد شاہ

پیر 20 مئی 2019 19:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس سوائے راہ فرار باقی کچھ نہیں بچا ،پاکستانی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ،عید الفطر کے بعد انشاء اللہ جلد سندھ کا تفصیلی دورہ کر کے ن لیگ ورکرز کنویشن منعقد کرینگے اور کنونشن میں عوام کیساتھ اس ظالم حکمرانوں کے خلاف اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کرینگے ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد افطار ڈنر کے بعد ن لیگ ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سعید احمد مغل ، گل حسین کھوسہ ، فتح ابڑو ، امداد بول ، اعظم خان ، اصغر بروہی و دیگر موجود تھے ، وفد نے انہیں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ کے لوگوں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا وفد کو یقین دلاتے ہوئے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کے سندھ کے لوگوں کو انکے بنیادی حقوق فراہم ہو ظالم حکمرانوں سے نجات اور کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے احتساب کے دن قریب آگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم عمران خان سمیت انکے نااہل وزراء کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں مزید مہنگائی کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ، بجلی ، گیس سمیت اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے جینے کی امنگ بھی چھین لی ہے ن لیگ پاکستان کی مظلوم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی اور عوام کی طاقت سے انشاء اللہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کریگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں