موٹروے پولیس سکھر کی جانب سے غیر قانونی سی این جی سیلنڈر والی ویگنوں کے خلاف کارروائیاں

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) موٹروے پولیس سکھر نے سکھر سیکٹر میں غیر قانونی سی این جی سیلنڈر والی ویگنوں کے خلاف فرسٹ کلاس مجسٹریٹ خیرپور عبدالحمید ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ خیرپور ضمیر احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور کی موجودگی میں نیشنل ہائی وے کرم آباد اور ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی ہدایت پر ہالانی سے کوٹ سبزل تک کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

کرم آباد کے نذدیک کاروائی کے دوران ڈی ایس پی موٹروے کرم آباد خالد محمود نواز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سی این جی سلینڈر رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ غیرقانونی سی این جی سلینڈر انسانی جان کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اس کا استعمال ممنوع قراردے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج یہ بھرپورمشترکہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے ہیڈ کوارٹر سید رضوان شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر سیکٹر میں غیرقانونی سی این جی سلینڈر کے خلاف کاروائیاں تا حکم جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر انور سعید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں