درگاہ فاضل شاہ کے گدی نشین سید بھورل شال کے قتل میں ملوث ایک اور اہم مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سکھر پولیس نے تماچانی کی حدود میں درگاہ فاضل شاہ کے گدی نشین سید بھورل شال کے قتل میں ملوث ایک اور اہم مرکزی ملزم شوکت شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، تین ہفتہ قبل درگاہ فاضل شاہ کے سجادہ نشین بھورل شاہ کو دیرینہ تنازعہ پر مصلحہ افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تماچانی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے آج تماچانی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث نامزد مفرور ملزم شوکت شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ بھورل شاہ کے سفاک قاتلوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دیکر ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا، بھورل شاہ کے قتل میں نامزد دیگر دو ملزمان کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں