پولیس کی اسٹریٹ کرمنل، اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں ، 20 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر پولیس کی سٹریٹ کرمنل اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش جوا ڈیلرز اور سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مفرور ملزمان سمیت 20 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ، نیوپنڈ کی حدود مائیکرو کالونی میں دوران کارروائی 12 جواری گرفتار، تاش کے پتے نقدی موبائل فون برآمد ، مقدمہ درج، ملزمان کے خلاف زیردفعہ 5A کے تحت مقدمہ تھانہ نیوپنڈ میں درج، کندھراکے علاقے میں کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 4 مفرور ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں غلام اکبر مھر، شاہ میر، صدیق مھر اور زاہد شامل ہیں۔

صالح پٹ علاقے میں کارروائی، چوری کے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم شاہ میر گرفتار، دبرمیں کارروائی میں ڈیزل چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کمال الدین چوھان کو گرفتار کرلیا گیا، جوجرم نمبر 30/19 زیردفعہ 411، 379 کے تحت مطلوب تھا۔ نیوپنڈ جیل موڑ کے قریب کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار منشیات چرس برآمد مقدمہ درج،گرفتار ملزمان میں گل خان مرھٹو اور رام چند شامل ہیں، ملزمان کے خلاف 9B اور 9C کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں