سندھ حکومت کے احکامات کے تحت اقلیتی برادری کے مندروں اور زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں، ایڈینشل کمشنر ون

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ایڈیشنل کمشنر سکھر ون اختر حسین قریشی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے احکامات کے تحت اقلیتوں کے کھاتے والے مندروں اور زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے مسائل ، مندروں اور زمینوں سے قبضے ہٹانے کے سلسلے میں کمشنر آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ ، ڈپٹی کمشنر خیرپور نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی سمیت اقلیتی برادری کے رہنمائوں اور متعلقہ اداروں کے عملداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سکھر ون نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں قبضوں کے متعلق27درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کے حل کے لیے ڈی سیز اور ممبران پر مشتمل ہر ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور فریقین سے ملکر کھاتے چیک کئے جائیں اور جن کے پاس زمینوں اور پلاٹوں کے اصل کھاتے موجود ہیں ان کو فوری طور پر قبضے دلوائے جائیں جبکہ مزید قبضوں کے متعلق درخواستیں دینے والوں سے اصل دستاویزات کی نقول حاصل کرکے محکمہ روینیو سے تصدیق کرائے جائیںاورجن فریقین کے پاس اصل دستاویز ات موجود نہیں ہے ان املاک کا قبضہ انتظامیہ فی الحال اپنے پاس رکھے اور کورٹ سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حقیقی مالکان کو قبضے دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر ون سکھر نے ڈپٹی ڈائریکٹر منارٹیز کو ہدایت کی کہ غریب و نادار لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر بھی لکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں