سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار

جمعہ 24 مئی 2019 17:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کے اچانک انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار علی محمد خان مہر ایک مخلص شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ تاجر سیکریٹریٹ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ جلیل احمد، بدر رفیق قریشی، حاجی صابر، سید محمود علی، صابر کپتان، فیاض خان، حاجی انور وارثی، لالا عابد کھوکھر، مولانا عثمان فیضی، برکت سولنگی ، گلزار بھٹو ، عطا محمد قریشی، حاجی یامین، محمد کامران عرف بابر قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ سردار علی محمد خان مہر نے اپنے وزارت اعلیٰ سندھ کے دور میں سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں قائم کرکے ایک یادگار کارنامہ انجام دیا جسے سکھر کے شہری ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوںنے سردار علی محمد خان مہر کے ورثاء سے دلی تعزیت کی اور دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں