پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما کیجانب سے کوئٹہ میں بم دھما کہ کی مذمت

ہفتہ 25 مئی 2019 18:37

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما مبین احمد جتوئی نے کوئٹہ کے پشتون آباد میں جمعہ نماز دوران مسجدمیں بم دھما کہ کی مذمت و افسوس کیا ہے ،جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں دہشتگردوں نے مسجد پر حملہ کر کے بیگناہ نمازیوں کو ٹارگیٹ بنایا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے اور اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

بابرکت مقدس ماہ میں دہشتگردی کے واقعے کرنے والے مسلمان اور انسان نہیں ہو سکتے۔ دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے مسجد کو نشانہ بنانا بزدلی کا ثبوت ہے۔ مسجد میں جمعہ نماز دوران دہشتگردوں نے حملا کر کے انہوں نے ثابت کر دیا کے دہشتگرد بزدل ہیں۔ دہشتگری کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثہ سے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں