سیپکو کی جانب سے نئے کھمبے لگانے کا کام مکمل ، بجلی بحال کر دی گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 18:37

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سیپکو کی جانب سے سکھر اور شکار پو ر کے درمیان تیز رفتارطوفان اور بارش کی وجہ سے گرنے والے کھمبوں کی بحالی کا کام جاری رہا، تمام علاقے کو متبادل ذرائع سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیپکو کے مطابق نئے کھمبے لگانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔اور بجلی بحال کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے جو انڈسٹریل فیڈرس پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی اب ختم کر دی گئی ہے۔سی ای او سیپکو سعید احمد ڈاؤ چ کے احکامات پر رات سے ہی GSO کا متعلقہ عملا کام کر رہا تھا۔اور کئی دنوں کا کام ایک دن میں ہی مکمل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں