یوم شہادت حضرت علیؓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر کی زیرصدارت اجلاس

ہفتہ 25 مئی 2019 18:37

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی صدارت میں اجلاس ہوا، پولیس ترجمان کیمطابق اجلاس میں شیعہ علماء و تمام پرمٹ ہولڈرز سمیت ضلع کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی سکھر اور علماء کے درمیان مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی پلان اور ڈیپلائیمنٹ کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تمام روٹس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور پیشہ نظر ممکنہ خطرات سے محفوظ جلسے و جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا گیا ، علماء و پرمٹ ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات ومطالبات پر اہم فیصلے کیے گئے،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے سیکیورٹی کے حوالے سے علماء کرام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، تمام اہم اور حساس امام بارگاہوں کے اطراف داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل میسر بنانے کیلئے میٹلک ڈڈیٹرز کے ذریعے چیکنگ کی جائیگی ،امام بارگاہ اور مجالس میں خواتین کے لیے پراپر چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی جائینگی،امام بارگاہوں اور جلوسوں کے اطراف بہتر نگرانی، ممکنہ خطرات سے محفوظ اور مشکوک افراد پر نظر کیلئے چھتوں پر پولیس تعینات کی جائیگی ،ایس ایس پی سکھر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز , ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی ڈیپلائیمنٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،ایس ایچ اوز اپنی حدود میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی ڈیپلائیمنٹ کی خود نگرانی کریں،پرمٹ ہولڈرز سے مکمل طور پر رابطے میں رہیں اور انکے جائز مسائل و مطالبات کو فوری حل کریں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں