ملک کی معیشت کو تباہی کے کنارے پہچانے والے جیلوں میں بند ہو رہے ہیں، رہنماء پی ٹی آئی سکھر

پیر 17 جون 2019 18:48

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما مبین جتوئی نے کہا ہے کہ کرپشن کر کے ملک کی معیشت کو تباہی کے کنارے پہچانے والے آج جیلوں میں بند ہو رہے ہیں، اب چھوٹی مچھلیوں کی باری ہے، جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ نیب کی کاروائیوں سے کرپٹ لوگوں میں خوف پیدا ہو رہا ہے، ملک میں مہنگائی۔

(جاری ہے)

بیروزگاری۔ بدحالی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت ملک کو قرضوں سے جان چھڑواکر ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالے گی۔ انہوں نے کہا کے سکھر کے منتخب نمائندگان کی لاپروائی کی وجہ سے سکھر شہر آج بھی موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں