سکھر، ہائی وولٹیج لائن کی لٹکنے والی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ لڑکاشدید زخمی

پیر 17 جون 2019 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) خیر پور کے علاقے پریالوء کے گوٹھ آچر پاندھانی میں ہائی وولٹیج گیارہ ہزار کی نیچے لٹکنے والی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ عبدالصمد کھورکھانی شدید زخمی ہو گیا زخمی بچے کو گمبٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،متاثرہ بچے کے والد عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ میں غریب مزدور ہوں میرا بچہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے سیپکوانتظامیہ کی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا ہے اور اب تک خطرناک تاریں ہٹانے کے لئے کارروائی نہیں کی جا رہی مزید نقصان کا خدشہ ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں