سکھر، میونسپل کارپوریشن ورکر یونین کے رہنماؤں کا احاطے میں کئی گھنٹوں شدید گرمی میں زمین پر لیٹ کرکے انوکھا احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 جون 2019 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) بلدیہ اعلی سکھر میں ہونی والی کرپشن اور ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے خلاف سکھر میونسپل کارپوریشن اسٹاف ورکر یونین کے رہنماؤں غلام شبیر اعوان، غلام حسین بھٹی نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں کئی گھنٹوں شدید گرمی میں زمین پر لیٹ کرکے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مذکورہ ملازمین کا کہنا تھا سکھر میونسپل کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن گیا یونین عہدے دار رشوت کے عیوض نااہل افسران کے تبادلے کرارہے ہیں چند روز قبل مئیر سکھر نے ناقص کارکردگی پر ہیلتھ برانچ کے نااہل او ایس آصف کو معطل کیا لیکن یونین اور کرپٹ افسران نے رشوت لیکر اسے دبارہ سیٹ پر تعینات کرا دیا ہے ملازمین کے جائز حقوق فراہم نہیں ہو رہے ہیں شکایت کے باوجود افسران ہماری شکایت پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے جب تک بلدیہ اعلی سکھر سے کرپشن اور نااہل کرپٹ افسران اور یونین عہدے داروں کا کاخاتمہ نہیں ہوگا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں