قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے سے مذہبی ہم آہنگی میں مدد ملی ہے،ایس ایس پی سکھر

منگل 18 جون 2019 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے سے مذہبی ہم آہنگی میں مدد ملی ہے ، پولیس اہلکاروں کی جدید طرز پر تربیت کا سلسلہ جاری ہے ، تمام علاقوں کے اے ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او کو عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح بنیادیواں پر حل کرنے کیلئے سخت ہدایات دی ہیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہو سکے ۔

تنظیمات اہلسنت سکھر نے ہمیشہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں تنظیمات اہلسنت سکھر کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت مشرف محمود قادری نے کی جبکہ دیگر اراکین میں صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی،نور احمد قاسمی،ڈاکٹر سعید اعوان،رضوان قادری،مولانا افضل حسینی،محمد پریل مصطفائی ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھبے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔عوام کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر عوام سے ملاقات کرتا ہوں۔شہرمیں ٹریفک مسائل میں کمی آئی ہے ٹریفک کنٹرول سمیت نکروجمنٹ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے شھر کے تمام چوکوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔شہر کے داخلی راستوں پر دن رات چیکنگ کی جارہی،پولیس کا گشت بڑھا دیا ہے۔عوام کے تعاون سے ہی کرائم کنٹرول ہوتے ہیں۔عوام ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھے کسی بھی مشکوک شخص کے نظر آنے پولیس کو اطلاع دیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں