تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا،مسلم لیگ ن ضلع سکھر

منگل 18 جون 2019 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے عمران خان اور انکے وزراء کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران حکومت کو ملک کی ناکام سیاسی جماعت قرار دیا اور کہا کہ نیازی حکومت نے اقتدار سے قبل جو پاکستان کی عوام سے دلفریب وعدے کئے آج تک ایک وعدے پر بھی عمل نہیں ہو سکا ہے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا اب اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نیب کے ذریعے سیاسی رہنمائوں کو گرفتار کر کے سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا کر عوام کا دھیان مہنگائی سے ہٹانے کی بری طرح ناکام کوشش کی جا رہی ہے پاکستان کی باشعور عوام نے عمران خان حکومت کو مسترد کر دیا ہے انشاء اللہ پی ایم ایل ن اپنے قائدمیاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی طاقت سے ایک بار پھر ملک و قوم کی خدمت کریگی اور اسے عوامی خدمات کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکے گی کارکنان اپنے محبوب قائدین کا عوامی فکر و فلسفہ گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں بہت جلد سکھر میں ن لیگ کے سنیئر رہنمائوں کو لیکر تنظیم کو مزید فعال و منظم کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے یوسیز 17کے کارکنان کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سنیئر نائب صدر سعید احمد مغل ، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان ، انفارمیشن سیکریٹری گل حسین کھوسہ و دیگر موجود تھے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں