وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی صورت میں وفاقی محتسب آفس سکھر سے رابطہ کیا جائے،انچارج وفاقی محتسب سکھر

جمعرات 20 جون 2019 21:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وفاقی محتسب ریجنل آفیس سکھر کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم منگی نے جاری کرد ہ ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وفاقی محتسب طاہر شہباز کی خصوصی ہدایات پر وفاقی اداروں کے خلاف عوام کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جارہا ہے اس لئے سکھرا ور لاڑکانہ ڈویژن کی عوام کو چاہیے کہ وہ وفاقی محکموں جیسے واپڈا، نادرا، سوئی گیس، پاکستان بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان ریلوے، پاکستان پوسٹ، اسٹیٹ لائیف انشورنس اور ای او بی آئی سمیت مختلف وفاقی محکموں کے خلاف اپنی شکایات وفاقی محتسب ریجنل آفیس سکھر ارسال کریں اس سلسلے میں انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کہ وفاقی محکموں کے خلاف ویب سائیٹ www.mohtasib.gov.pk پر آن لائن بھی شکایات درج کی جاسکتی ہیں جن کی آگہی انہیں بذریعہ ایس ایم ایس دی جائیگی۔و فاقی محتسب ریجنل آفیس سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوری سے مئی 2019تک سیپکو اور گیس کی 245مختلف کیسز کے فیصلوں پر عملد رآمد کراکے لوگوں کو رلیف فراہم کیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں