کنڈیارو کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچہ سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 22 جون 2019 22:48

سکھر۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) کنڈیاروکے قریب قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچہ سمیت سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیزرفتار پچارو نے پیچھے سے ٹرالر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میں میاں بیوی, بچہ اور ڈارئیور جاں بحق ہوا اور ایک شخص زخمی ہوا ہے کنڈیارو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو کنڈیارو آسپتال منتقل کیا کنڈیارو پولیس کا کہنا تھا کہ جاں افراد میں بشارت, جنید, حاجی محمد صدیق اور مسمات اظہرہ شامل ہیں حادثہ کی شکار بچاروکے ذریعے کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے کہ کنڈیارو ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر نمبر E-2383 کیساتھ حادثہ کا شکار ہوگئی، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں