غلام محمد مہر میڈیکل کالج ملازمین کا پریس کلب کے باہر احتجاج

پیر 24 جون 2019 19:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) غلام محمد مھر میڈیکل کالج ملازمین کو حقوق نہ ملنے کے خلاف ملازمین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین ملازمین نے ہاتھوں میں مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاء الرحمن نے ملازمین کو یقین دلایا تھا کہ انکے جائز مطالبات تین دن میں پورے کیے جائیں گے لیکن اب تک تین ماہ گزر چکے ہیں۔

ملازمین کے جائز مطالبات میں بونس الاؤنس ،دو عدد ایمبولنس، سینئر ملازمین کی ڈی پی سی،سن کوٹہ سمیت دیگر مطالبات پورے کیے جائیں: حقوق نہ ملنے پر ملازمین نے حکومت اور اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے ان کے جائز مطالب کو پورا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں