حلقہ این اے 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کی نااہلی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 25 جون 2019 21:37

سکھر25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے ضلع گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہرکے وکیل حقنواز ٹالپر، درخواستگذار عباس مہر شبراتی منشی وکلا سمیت پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد بخش مہر صادق امین نہیں رہے۔

پہلے بھی اثاثے چھپائے تھے، سردار محمد خان مہر کے وکیل نے اپنے موکل کیجانب سے کہا کہ انہوں نے زمین بھائی کو گفٹ کردی ہے لہذا اب وہ اراضی انکے نام پر نہیں ہے،عدالت میں دونوں فریقین کے وکلاء نے 3 گھنٹے تک دلائل پیش کیے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا،

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں