نظامت حج سکھر کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے (تربیتی نشست )کا سلسلہ جاری ہے

بدھ 26 جون 2019 22:03

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) نظامت حج سکھر کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے (تربیتی نشست )کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ حج سکھر کی جانب سے ڈسٹرکٹ سکھر کے عازمین حاجیوں کیلئے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹوریٹ حج سکھر کے ٹرینر اور علماء کرام مولانا غلام علی ، مولانا محمد منظور نے بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانیوالے حاجیوں کو حج مناسک کے حوالے سے آگاہی اور حج کے اراکین کے سلسلے میں تربیت دی ، ڈائریکٹوریٹ آف حج سکھر کی جانب سے تربیتی نشست کے حوالے سے ا سسٹنٹ ڈائریکٹر ( حج )ڈائریکٹوریٹ سکھر رشید احمد ملک ڈائریکٹوریٹ آف حج سکھرعازمین حج کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں