سرکاری ہسپتالوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل

پیر 15 جولائی 2019 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت سکھر ضلع کی تمام سرکاری اسپتالوں کے اندر صحت کی موجود سہولیات کے سلسلے میں ڈی سی آفس سکھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران سے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی ، جس میں سرکاری اسپتالوں کے اندر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے بتایا کہ غلام محمد مہر میڈیکل ٹیچنگ اسپتال سکھر میں16جولائی2019کو صبح10:30بجے ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے ، جس میں مریضوں سے اسپتالوں کے اندر سہولیات کے متعلق شکایا ت سنی جائینگی ۔ اسی طرح ضلع سکھر کے تمام تعلقوں میں بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں کمیٹی ممبران کو کھلی کچہری میں شرکت کرنے کا پابند بنایا جائیگا، کھلی کچہری میں شرکت نہ کرنے والے ممبران کے خلاف اعلیٰ حکام کو لکھا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں