ڈپٹی کمشنر سکھر جی ایم ایم سی ٹیچنگ ہسپتال سکھر میں18جولائی کو کھلی کچہری کی صدارت کرینگے

پیر 15 جولائی 2019 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم ایم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر کی جانب سے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ 16جولائی 2019بروز منگل صبح10:30بجے سول اسپتال سکھر میں صحت کی سہولیات کے متعلق ایک کھلی کچہری کی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ہر عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سول اسپتال سکھر میں سرکاری مراکز اور صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے سلسلے میںاپنے جائز مسائل اور شکایات سے روبرو پیش ہو کر آگاہی دیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں